جنوری سے لاہور میں ورلڈ باکسنگ چمیئن شپ کا انعقاد ہو گا،جس میں انڈونیشیا ،ایران، تھائی لینڈ، فرانس سمیت پانچ ممالک کے باکسرز حصہ لیں گے

اسلام آباد()پاکستان کے نامور باکسر اور ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر نے کہا ہے کہ 25 جنوری سے لاہور میں ورلڈ باکسنگ چمیئن شپ کا انعقاد ہو گا،جس میں انڈونیشیا ،ایران، تھائی لینڈ، فرانس سمیت پانچ ممالک کے باکسرز حصہ لیں گے، ایونٹ میں ٹوٹل دس مقابلے ہونگے،پاکستانی اداکار خوشحال خان بھی امیچور فائٹ میں حصہ لیں گے،ایونٹ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ حصہ لے گا،پاکستان میں اس ایونٹ کے انعقاد سے باکسنگ کو فروغ ملے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے درخواست ہے کہ وہ اس ایونٹ کو سپورٹ اور سپانسر کریں، ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیرنے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اداکار خوشحال خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عثمان وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں باکسنگ کا میگا ایونٹ ہونے جا رہا ہے،ایونٹ 25 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگا ،ایونٹ میں کل دس فائیٹس ہوں گی جسمیں انڈونیشیا ،ایران،تھائی لینڈ فرانس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میںکرکٹ کے علاوہ باقی سپورٹس کو کم سپورٹ کیا جاتا ہے، دس سے بارہ باکسرز اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کریں گے، باکسنگ آپکو مضبوط بناتی ہے، نوجوان جتنا اس کھیل کی طرف آئیں گے ملک کو اتنا فائدہ ہوگا،خوشحال خان کے لیے اچھا موقع ہے ،اداکار خوشحال خان بھی امیچور فائیٹ ہوگیاہم ایونٹ 25 جنوری کو میری انڈونیشیئن باکسر کیساتھ فائٹ ہے، ابھی تک چودہ مقابلوں میں ناقابل شکست ہوں، ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں،کوشش ہے کہ مستقبل میں اسلام آباد میں بھی ایسا میگا ایونٹ کروائیں،اس موقع پر اداکار خوشحال خان نے کہا کہ عثمان وزیر سے متاثرہو کر باکسنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں باکسنگ کو ہی کیریئر بنا لوں،عثمان وزیر اپنی انفرادی محنت سے اس مقام پر پہنچے ہیں،یہاں ساری نمبر گیم چل رہی ہے،جسکے نمبرزیادہ ہیں اسکو سپورٹ کیا جاتا ہے،خوشی ہے کہ ارشد ندیم کو سراہا گیا مگر دوسروں کو بھی سراہا جانا چاہیئے، انہوں نےوزیراعلٰی مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سےاپیل کی کہ وہ اس ایونٹ کے لیے سپورٹ کریں اور سپانسر کریں تاکہ ملک میں نوجواںوں کو اس کھیل کی جانب راغب کیاجا سکے۔