‎ایف آئی اے کا ریجن بھر میں کریک ڈاؤن،

اسلام آباد *وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں جاری* انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے *ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اردلی روم کا انعقاد کیا* ڈی جی ایف آئی اے نے اردلی روم میں کشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت کی۔ کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز ، 2 اے ایس آئی, 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ کشتی حادثات میں غفلت اور لاپروائی برتنے میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی ایف آئی اے محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے

ایف آئی اے کا ریجن بھر میں کریک ڈاؤن، انتہائی مطلوب ریڈ بک انسانی اسمگلر عمران۔مانی سمیت 4 مزید ملزمان گرفتار،،عمران مانی عالمی انسانی اسمگلرز گینگ کا اہم کارندہ بتایا جارہا ہے، ملزم نے 6 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے، متاثرین کو وزٹ ویزے پر مصر، دبئی، اور بعدازاں لیبیا بھجوایا، اور غیر قانونی طور پر وہاں سے یورپ بجھوانے کی کوشش کی

گوجرانوالہ

:یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کا واقعہ جائے وقوعہ کے قریب سے چار مزید پاکستانیوں نعشیں مل گئیں:پاکستانی جانبحق افرادکی نعشوں کی تعداد 9 ہو گئی ملنے والی نعشوں نارووال کے رہائشی شبیر ، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہےایک نعش کی شناخت سیالکوٹ کے رہائشی اویس علی کے نام سے ہوئی ہے ،معلومات کےمطاب نعشوں کو یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ، :پاکستانی سفارتخانہ نعشوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے انتظامات کر رہا ہے
:نعشوں کو پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتے لگ سکتا ہے ، نئی معلوماتکےمطابق:لاپتہ ہونے کے بعد مردہ قرار دئیے گئے پاکستانیون کی تعداد 40 ہو گئی ہے ، :حادثے میں مجموعی طور پر جانبحق افراد کی تعداد 49 ہو گئی ہے ، :کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا کشتی لیبیا کے علاقہ تبروک سے یونان جا رہی تھی،،