صدہ بازار میں خانہ بدوش فقیر کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے خلاف خانہ بدوشوں کا پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار
صدہ بازار میں خانہ بدوش فقیر کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے خلاف خانہ بدوشوں کا پاراچنار میں لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
پاراچنار پریس کلب میں لاش اور مقتول کےکمسن بچی کے ہمراہ مشترکہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم میں مقیم خانہ بدوشوں حسن علی اور مقدر حسین نے کہا کہ راستوں کی بندش کے باعث خانہ بدوش بھی مختلف قسم مسائل کا شکار ہیں 25 سالہ مقتول فقیر ندیم حسین کے گھر میں چند روز سے فاقے چل رہے تھے اور بچی شدید بیمار تھی خوراک و علاج لانے کے لیے وہ گزشتہ روز صدہ بازار جا رہا تھا کہ خار کلی میں اسے پکڑ کر صدہ بازار میں گلا کاٹ کر بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا مقتول کی چار بیٹیاں ہیں خانہ بدوشوں نے کہا کہ وہ مسافر اور فقیر لوگ ہیں مقامی قبائل کے تنازعات میں ان کا کوئی لینا دینا نہیں مگر اللہ اکبر کا نام لیکر گلے کاٹنا کونسا اسلامی فریضہ ہے خانہ بدوشوں کا کہنا تھا کہ حکومت واقعے ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے اور شہید کے خاندان کو شہید پیکج دی جائے