ایسٹبلشمنٹ یا کسی کے کہنے پر باہر جانے کی ڈیل نہیں کرونگا۔ میں ہر کیس لڑونگا۔ عمران خان

راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو۔
توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔
القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کو انہوں نے سزا سنانی ہے۔
القادر کا کیس اور توشہ خانہ تو اعلی عدالتوں میں ختم ہو جائینگے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مزاق بنایا گیا ہے۔
بانی یہ پوچھ رہے ہیں مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑ رہا ہوں۔
بانی نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ یا کسی باہر کے ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کرونگا۔
بانی نے کہا ہے میں ہر کیس لڑونگا۔
بانی نے کہا نو مئی انہوں۔ نے کہا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔
بانی نے کہا جن لوگوں نے نو مئی کے بعد پارٹی چھوڑی انکے کیسز معاف کر دیئے گئے۔
بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔
بانی نے پھر نو مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
26 نومبر کے احتجاج پر بھی بانی نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔
بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔
آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔
بانی نے صرف دو مطالبات دہرائے ہیں 26 نومبر اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن۔
دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی۔
بانی نے کہا ہے وہ بنی گاکہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جائینگے۔