جنوبی کوریا: مسافر طیارہ منزل سے کچھ دور تباہ، 177افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ منزل سے کچھ دور تباہ ہوگیا۔موان ائرپورٹ پر بدقسمت طیارے کے لینڈنگ گئیر نہ کھلے ۔طیارہ رگڑ کھاکر باڑ سے ٹکراگیا، انتظامیہ نے177 اموات کی تصدیق کردی جن میں سے 22 افراد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے، عملے کے دو افراد کو بچالیا گیا، طیارے میں کُل 181 افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، جائے حادثے سے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، موان ایئرپورٹ پر لواحقین کا رش لگ گیا، تمام پروازیں منسوح کردی گئیں۔جنوبی کوریا کے موان ائرپورٹ پر لینڈنگ گئیر نہ کھلے۔طیارہ رن وے پر رگڑھ کھا کر باڑھ سےٹکراگیا،آگ بھڑک اٹھی اور فوراً تباہ ہو گیا۔جیجوائرلائن کے بوئنگ طیارے 737-800 نے بنکاک سے اڑان بھری تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ، موسم اور پرندے کا جہاز سےٹکرانا ہے۔حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک جانے والی تمام تر پروازوں کو منسوح کر دیا گیا ہے۔