افغان طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف مگر ’انگیجمنٹ‘ بہت ضروری ہے، سفیر منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف ہے لیکن ان کے ساتھ رابطے ضروری ہیں۔ نیویارک میں وی او اے کے علی فرقان کے ساتھ انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی بائیڈن کے باضابطہ نہیں البتہ غیر رسمی ملاقات ہوگی۔