وفاقی کابینہ میں مزید5وزرا شامل کیے جانے کا امکان،وزیراعظم نے پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت کرلی

29 رکنی وفاقی کابینہ میں مزید 5 وزرا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلہ کیلئے وزیراعظم نے پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت کرلی۔ توسیع کا مرحلہ آئندہ ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ 18 وفاقی وزراء دو وزرائے مملکت تین معاون خصوصی ایک مشیراور5 کوارڈینیٹرپہلے سے کابینہ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلہ کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ اگلے ہفتہ کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ کابینہ میں توسیع سے قبل وزیراعظم ممکنہ امیدوار وں سے انفرادی ملاقاتیں کرینگے۔ کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لیئے جائیں گے۔حنیف عباسی ،طارق فضل، بیرسٹرعقیل ملک ، طلال چوہدری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہیں۔ سنیٹرخلیل طاہرسندھو ،اختیارولی،ڈاکٹرتوقیرشاہ کے نام بھی زیرغورہیں۔