مولانا فضل الرحمان حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئے۔دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6 اور 7 میں ترامیم کی گئیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سوسائٹیز رجسڑیشن ترمیمی ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن کےلیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیا۔