27/28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے 20-25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، ذرائع
پاکستان سیکورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، ذرائع
28 دسمبر کی الل صبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے، پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، ذرائع
در اندازی کی کوشش ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی الل صبح خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، ذرائع
پاکستان سیکورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، ذرائع
مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات
مؤثر جوابی فائر سے پندرہ سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات، ذرائع
موثر جوابی کاروائی اور گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے، ذرائع
افغان سائڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات، ذرائع
پاکستان سیکورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نا ہونے اورصرف تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ذرائع
پاکستان نے بارہا انٹرم افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، ذرائع
بجائے فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں، ذرائع
فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، ذرائع
پاکستان سیکورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں