ملک بھر میں سردی کا راج برقرار، سکردو میں سب سے زیادہ سردی پڑی، درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لہہ میں منفی 8، قلات منفی 7، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا، کالام اور بگروٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی جاڑے کی دھوم، شہری ٹھٹھر گئے، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ، شدت 6 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔