اگلے 3 دنوں میں شدید بارشیں متوقع، 200 ملی میٹر بارش کا امکان

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا. الرٹ کے مطبق اگلے تین دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید بارشیں متوقع، 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے الرٹ کے مطابق پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور، میر پور خاص، سکھر، کراچی، حیدرآباد، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر، ڈیرہ اسماعیل خان،کوہ سلیمان رینج بشمول زوب، زیارت، قلات اور سبی ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔ صوبائی متعلقہ اداروں کو خطرے سے دوچار علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بر وقت ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں۔