ملک میں سردی کی لہر شدید ہو گئی۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بادل برس پڑے۔برفباری نے پہاڑوں پرچاندی بکھیردی۔ شمالی بلوچستان میں بھی پارہ نیچے گرگیا۔محکمہ موسمیات نے آج بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔