گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے علاقے میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث لوگوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے غذر کے بالائی علاقے درکوت ٹیرو اور بارست میں وقفے وقفے برفباری کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب علاقے میں خزاں کے رنگوں علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیا ہے ایک جانب پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے تو دوسری جانب خزاں کے رنگوں نے علاقے کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے سیاح خزاں کے رنگ اور برف پوش پہاڑوں کو دیکھ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں