موبائل نمبرکےذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف

پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔