پی ٹی آئی کا فوجی عدالتوں سے سزا کے خلاف اپیل کا اعلان

تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں سے سزا کے خلاف اپیل کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ابھی سزاؤں کا وقت نہیں تھا، کسی بھی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، یہ معاملہ ابھی بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ فوجی عدالتوں میں اپیل کا حق نہیں ہوتا جبکہ دیگر عدالتوں میں اپیل کا حق ہوتا ہے۔