تحریک انصاف نے نو مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔تمام فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جائے۔ بانی سے ملاقات کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی وطن کے لیے سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔ بانی کی رہائی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، تمام بے گناہوں کو بھی رہا کیا جائے، مذاکرات کا ٹائم فریم جنوری 2025 تک ہے۔