بانی کے بھانجےحسان نیازی کو 10سال قید بامشقت بھگتنا ہوگی
سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 افراد پر جرم ثابت ہوگیا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 10 سال سے لے کر 2 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کو 10 سال قید، بریگیڈیئر جاوید اکرم ریٹائرڈ کو 6 سال، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن ریٹائرڈ کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔سانحہ 9مئی میں ملوث افراد کو سزا دینے کا عمل جاری مزید 60افراد پر جرم ثابت مختلف مدت کی سزائیں سنا دی گئیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مجرموں کو سزا دی تمام شواہد کی جانچ پڑتال ہوئی،قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی گئی۔جناح ہاؤس حملے میں بانی پی ٹی آئی کےبھانجے حسان نیازی سمیت 17 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں۔حسان نیازی کو 10سال قید بامشقت بھگتنا ہوگی۔بنوں کینٹ حملے کے 9، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملہ کے 6، گوجرانوالا کینٹ حملےکے6،ہیڈکوارٹرز اسکاوٹ دیر حملے کے 5، اور جی ایچ کیوحملہ کے 3 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔چکدرہ قلعہ حملے کے 03،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے کے 02، پی ایف بیس میانوالی حملے کے 02 اور اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے کے 02 ملزمان کومجرم قرار دیا گیا۔ایف سی کینٹ پشاور حملے اور پنجاب ریجمنٹ سینٹر مردان کے ایک ایک مجرم کو سزا سنائی گئی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کرلی گئی ہے ۔تمام مجرموں کو اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرارہیں۔قوم، حکومت اور مسلح افواج،انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سانحہ نو مئی میں ملوث 25 افراد کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔