افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کر لیا

افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کر لیا

.امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے آج سہ پہر کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوجی طیاروں کی بمباری پر اپنا شدید احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

پاکستانی فوج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اس کی اطلاع پاکستانی سفارتخانے کو دی گئی، جس وقت پاکستان کی سویلین حکومت کے نمائندے کابل میں افغان حکومت کے حکام سے بات چیت میں مصروف تھے، پاکستانی طیاروں کی جانب سے افغانستان کے زمینی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ مخصوص حلقوں کی جانب سے عام شہریوں کا قتل دونوں ملکوں کے تعلقات میں بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان جسے سپر پاورز کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے طویل جدوجہد کا ریکارڈ ہے، ملکی سرحدات کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

ساتھ ہی پاکستانی فریق کو یقین دلایا گیا کہ افغانستان کی قومی سرزمین کا تحفظ امارت اسلامیہ افغانستان کے لیے سرخ لکیر ہے اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے یقیناً نتائج برآمد ہوں گے۔