این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ نے اکتوبر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد 1,000 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی ہے، جو جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی، جس کی گنجائش 1,100 ٹی ای یوز (20 فٹ کنٹینرمساوی یونٹ) ہے، جبکہ اسی گنجائش کا دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔
اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ این ایل سی اور اس کے علاقائی شراکت دار کے درمیان یہ تعاون محض ایک لاجسٹکس شراکت داری نہیں بلکہ ایک جامع منصوبہ بندی کا آغاز ہے، جس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا، اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔