وزیرداخلہ محسن نقوی سےویٹی کن سٹی کے سفیرکی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف، انسانیت اوردنیا میں امن کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پوپ فرانسس نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا ،جسے ہر ایک نے سراہاہے۔ ویٹیکن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے۔ دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔