کراچی کی مقامی عدالت کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ 19ہزارروپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ سینئر سول جج ایسٹ جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ جاری کردیا۔کے الیکٹرک پر بچے کی ہلاکت میں غفلت کا جرم ثابت ہوگیا، 6سال کے بعد عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، 2017 میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 8 سالہ اذہان جاں بحق ہوگیا تھا۔عدالت نے کے الیکٹرک کو حکم دیا کہ وہ یہ ہرجانہ اذہان کے لواحقین کو ادا کرے۔