لاہورمیں 24 سالہ اسکول ٹیچر کا قاتل اس کا بھائی نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ زرقا کو بھائی عثمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم عثمان کا بہن زرقا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔