اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی

اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرتی کمیٹی کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی بانی کو حکومت سے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی ۔ وزیراعلیٰ کے پی آئندہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، علی امین گنڈاپور کرم ایجنسی کے صورتحال پر مصروفیات کے باعث مذاکرات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کے مذاکراتی کمیٹی کے آفیشل ترجمان ہوں گے ۔ مذاکراتی عمل پر بریفنگ دیا کریں گے ۔