امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں،جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وزیر اعظم

امریکی پابندیوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کا دو ٹوک موقف، وزیراعظم نے کہا پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پابندیاں بلاجواز ہیں۔کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نےکہا پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت نہیں، دفاع کے لیے ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا۔ پاکستان کیخلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایٹمی پروگرام 24 کروڑ عوام کا ہے اس پر پوری قوم متحد ہے۔