پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ، پک آرڈر کا اعلان، تقریب 11جنوری کو گوادر میں ہوگی

پاکستان سپرلیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی۔پی ایس ایل انتظامیہ نے پک آرڈر کا اعلان کردیا۔پلاٹینم ون کیٹگری میں لاہور قلندرز کے بعد کراچی کنگز کی باری ہوگی۔ڈائمنڈ ون کیٹگری میں پہلے کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کھلاڑی کا چناؤ کرے گی۔ گولڈ ون کیٹگری میں پشاور زلمی کو پہلی اور ملتان سلطانز کی دوسری پک ہوگی۔ ڈرافٹنگ کی تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں 20کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ پلئرز ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہوگی۔