آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا میلہ پاکستان اوریواے ای میں 29فروری سے سجے گا

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا میلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔پی سی بی نے پاکستان اور یواے ای میں میچز کی میزبانی کی تصدیق کردی۔ میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو ہوں گے جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ایک دو روز میں شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔