چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا۔چوہدری شجاعت حسین نے افہام وتفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہامجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔آٙئندہ بھی مدارس کے مسئلے پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے ۔مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ ادا کیا ۔