چیمپئنزٹرافی کیلئے دبئی بطور نیوٹرل وینیو فائنل،ممکنہ شیڈول بھی سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیودبئی کنفرم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا۔آئی سی سی ایک دو روز میں شیڈول کا اعلان کرے گا۔میگا ایونٹ 19فروری سے 9مارچ تک کھیلا جائے گا۔کراچی میں افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جوڑ پڑے گا۔ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 23فروری کودبئی میں ہوگا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 27فروری کوبنگلادیش کے خلاف کھیلےگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5مارچ کو کھیلے جائیں گے۔9مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے 2 وینیو رکھے گئے ہیں۔بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو حتمی ٹاکرا لاہور میں ہوگا۔سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔