20-21 دسمبر 2024 کی درمیانی رات، خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے میں 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 16 بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔