آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کی میزبانی اورہائبرڈ ماڈل سےمتعلق بدھ کو حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔پی سی بی نے پارٹنر شپ فارمولے پر تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔ پاکستان ٹیم بھی کسی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت نہیں جائےگی۔