پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر یوٹرن لے لیا؟

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کہتے ہیں حکومت کے بجائے اب اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کئے جائیں گے ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ سول نافرمانی تحریک سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے بات کی جائےگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت سے سول نافرمانی تحریک مؤثر ہوگی۔ تحریک میں تاخیر کچھ رہنماؤں کی درخواست پر کی گئی۔طریقہ کار پر مشاورت کےلیے کچھ رہنماؤں نے وقت مانگاہے۔