اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔مانیٹری پالیسی کےاعلان سے قبل زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔معاشی اعشاریوں کا جائزہ لینے کے بعدپالیسی ریٹ کا اعلان ہوگا۔جون 2024 کے بعد سےمسلسل چار اجلاسوں میں شرح سود میں7 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔