”اسلام آباد میں سیاسی جلسے کا این او سی معطل”
چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی
ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی
اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال۔ محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا
جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ
اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انتظامیہ
پی ٹی ائی کے جلسے کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے بعد اسلام اباد پولیس کی جانب سے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو جلسے گاہ سے نکال دیا گیا
جلسہ گاہ میں جلسے کیلئے جاری کام روک دیا گیا ہے اور سامان کی اکھاڑ بچھاڑ جاری ہے.
اسٹیج کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے کرین منگوائی جا رہی ہے
جلسے کے لیے سامان لانے والی گاڑیوں کو جلسہ گاہ سے واپس روانہ کیا جا رہا ہے
حالات پر امن ہیں اور مذید نگرانی جاری ہے
پی ٹی آئی کا ترنول میں جلسہ ہوگا یا نہیں
پی ٹی آئی قیادت کا ہنگامی اجلاس جاری
ویڈیو لنک پر جاری اجلاس میں جلسہ کے انعقاد پر گفتگو جاری
اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے این او سی معطلی کے فیصلہ کا جائزہ لیا جارہا ہے
اجلاس میں جلسہ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بیان
ہم جلسہ کرین گے معلوم ہوا ہے انتظامیہ نے این او سی دیا تھا
عدالتی حکم کے بعد ڈی گئی این او سی ختم کی گئی
یہ ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں فارم 47 کی حکومت یہ کر رہی ہے
ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا
ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔
مانسہرہ کے جلسے سے آرہا ہوں معلوم ہوا این او سی کینسل کی ہے
ہم تیاریاں کر رہے ہیں جلسے کے لئے ورکر جمع ہونگے
کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہو گا
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آج جلسہ کے حوالے سے اہم پیغام
آج کا جلسہ اسی وقت اسی مقام پر پلان کے مطابق ہوگا
سب پلان کے مطابق جلسہ گاہ پہنچے
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کا ترنول میں جلسہ کرنے کا معاملہ
پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پہنچ گئی
پولیس نے جلسہ گاہ کو خالی کروایا جا رہا ہے ۔
پولیس اور انتظامیہ نے جلسے کے اسٹیج کو ہٹا دیا گیا
اسٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینر بھی ہٹائے جا رہے ہیں
جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا موقف
پولیس کی موجودگی میں خاردار تاروں سمیت سامان کو اٹھایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا ڈی سی اسلام آباد کی جانب جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
ڈی سی اسلام آباد کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین
اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین
پاکستان تحریک انصاف کل ہر صورت جلسہ کری گی ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین