وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے۔سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت داخلہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے2034فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔سعودی وژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔سعودی وزیر مملکت داخلہ نے کہا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔