پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روز ملا جلا رجحان رہا۔کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث انڈیکس میں 1700 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 700 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی۔سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث 100 انڈیکس میں ایک ہزار 73 پوائنٹس کمی ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 468 کمپیز کے ایک ارب 54 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔