وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال سے بڑی وطن دشمنی اور کیا ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی گئی۔ ملوث افراد کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ لبنان سے بہت جلد پاکستانیوں کا انخلا شروع ہو جائے گا۔