ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر وزیرِ اعظم کی قوم کو مبارکباد،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔نومبر 2024 میں گزشتہ برس کے مقابلے ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہاگزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33.6 فیصد سے بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو خوش آئند ہے اور معیشت کیلئے اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو دنیا بھر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔