سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر قاسم سوری کو طلبی کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا

اl
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر قاسم سوری کو طلبی کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالتی عملہ نے عدالت کو بتایا کہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو انکے بھائی نے وصول کیا،ان کے بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیتے ہیں، دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپکو اعتراض تو نہیں؟ نعیم بخاری نے جواب دیا قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے کہا قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں، قاسم سوری کو طلبی کا نوٹس دوبارہ جاری کیا جاتا ہے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،عدالت نے حکم امتناع پر ڈپٹی اسپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے۔