راولپنڈی میں طلباء احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو 8 مقدمات درج 385 گرفتار

راولپنڈی میں طلباء احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو کا معاملہ۔ راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کیخلاف 8 مقدمات درج کرلیئے۔ نامزد ملزمان میں سے 385 گرفتار جبکہ 2 کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔۔۔

طلباء کے پرتشدد احتجاج کیخلاف مقدمات تھانہ گوجر خان، مورگاہ، ایئرپورٹ، نیوٹاون، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کئے گئے، درج مقدمات میں 387 ملزمان نامزد جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔نامزد ملزمان میں سے پولیس نے 385 گرفتار کرلیئے جبکہ 2 کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، نامعلوم ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتار نہیں ہو سکا، مقدمات میں راستہ بند کرنے، کار سرکار میں مداخلت، پولیس سے مزاحمت، بلواہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمات میں پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 16 کو بھی شامل کیا گیا۔