سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سینٹورس مال کے م پر قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

*سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل ( ر ) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی

ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس ، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال کے دفتر 1708 میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا ، ایف آئی آر کا متن

سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس خان ، اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دفتر کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی اہلکار پر تشدد کیا، ایف آئی آر کا متن

مزکورہ حملے کی اطلاع پاکر جب ہم اس جگہ پہنچے تو سردار تنویر الیاس نے کرنل ( ر )ٹیپو سلطان پر فائر کردیا جو مس ہوگیا ، ایف آئی آر کا متن

ملزمان پہلے بھی ایسی کاروائی کرچکے ہیں ، ایف آئی آر کا متن

ڈپٹی سیکرٹری انچارج کرنل ( ر ) ٹیپو سلطان کا پولیس حکام سے سردار تنویر الیاس اور مقدمے میں درج دیگر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ