بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی پر ایکس اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی سے پینتالیس منٹ تک تفتیش کی۔ ایکس اکاؤنٹ پر دھمکی آمیز پوسٹ کا معاملہ۔۔ بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہوگئے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ سے متعلق تفتیش کیلئے ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ جہاں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بانی چیئرمین ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہوگئے، رکنی ٹیم میں ایف ائی اے کے تفتیشی و تکینیکی افسران شامل تھے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی امیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیئے۔ ایف ائی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا تھا تاہم آج بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سامنے شامل تفتیش ہوگئے