پیپلز پارٹی کی کمیٹی کا کل (سوموار 9دسمبر) حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی کمیٹی کل (سوموار 9دسمبر) حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔ پیپلز پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز اپنے ایشوز حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔یہ فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔اجلاس میں راجا پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، مراد علی شاہ، سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، سرفرازبگٹی اور علی حیدرگیلانی بھی موجود تھے۔