مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاحکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے،ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔