پاکستان کے بیشترعلاقوں میں سردی قہر ڈھانے لگی، وادی لیپہ میں منفی 10، اسکردو منفی 7 اور استورمیں درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا۔ گلگت میں درجی حرارت منفی 4 اور دیر میں منفی 2 تک گر گیا۔
اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 جبکہ راولپنڈی میں 5 ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں منفی ایک کی سردی ہے۔
سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت 8 مٹھی میں ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (6دسمبر)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔