سموگ کی صورتحال میں بہتری نہ آئی۔لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجودہے۔اے کیو آئی 230 تک پہنچ گیا۔
دہلی 212 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں اے کیو آئی 193 پر ہے۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب نے انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر6 مقدمات درج کرلیے گئے 479 افراد کو 9 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔