سرگودھا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

سرگودھا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،کئی روز جاری گرمی کی شدت میں بھی کم ہوگئی سرگودھا شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔گرمی کو زور ٹوٹ گیا ارو موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔تیزبارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔شہر اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، فیسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ۔