ابرار احمد اور کامران غلام کو دوسرے ٹیسٹ کےلئے طلب شاہین شاہ آفریدی دوبارہ شامل عامر جمال آئوٹ

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ ۔ابرار احمد اور کامران غلام کو دوسرے ٹیسٹ کےلئے طلب کرلیا گیا ۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر عامر جمال کو فٹنس مسائل کی وجہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔بیٹے کی پیدائش کی بنا پر ریلیز ہونے والے شاہین شاہ آفریدی نے دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ۔پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3۔ستمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کی وجہ سے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے