میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی 53 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔سروسز چیفس اور مسلح افواج نے برسی پر میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میجر محمد اکرم شہید نے دشمن کی پیش قدمی روکتے ہوئے لڑائی کے دوران 5 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئیے ان ہیروز کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹے پر فخر ہے۔ میجر محمد اکرم کی شہادت افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی ہے۔