ٹیکس ایئر2023 کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کروادی گئی
ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے والے سرفہرست ٹیکس دہندگان کو ایک سال کی مدت کے لیے کارڈ جاری کیے جائیں گے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسکیم متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا
پاکستان آنر کارڈ رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو کارڈ کے اجرا کی تاریخ سے ایک سال تک مراعات اور سہولیات حاصل رہیں گی
اسکیم کا اطلاق ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعظم سے ایوارڈ وصول کرنے والے ہر کٹیگری کے ٹاپ ٹیکس دہندگان پر ہوگا
اسکیم کے تحت 9 بڑے برآمد کنندگان کو پاکستان آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے
کیمیکل پراڈکٹس، فوڈ پراڈکٹس، لیدر، مشینری فارما سیوٹیکل اور کھیلوں کے سامان کے شعبے سے دو دو بڑے ایکسپورٹرز کوکارڈ جاری کیے جائیں گے
اسٹیل اینڈ میٹل پراڈکٹس، پیپر اینڈ پلاسٹک سمیت دیگر شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ایک ایک بڑے برآمد کنندہ کو یہ کارڈ جاری کیے جائیں گے