کراچی میں ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ میں لگی آگ بے قابو

کراچی میں ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ بجھانے کے لیے پانی کم پڑگیا۔

فائربریگیڈز کی 10 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آگ پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی۔عمارت کو خالی کرالیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔